Saturday, May 4, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

اسپیکر قومی اسمبلی نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے
April 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔

آزاد رکن علی وزیر تحریک عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے کے لیے اسمبلی آئیں گے۔ اپوزیشن نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر حاری کرنے کی درخواست کر رکھی تھی۔

16 دسمبر 2020ء میں ملک مخالف تقریر کرنے کے الزام میں ایم این اے علی وزیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ علی وزیر کے خلاف 6 دسمبر کو کراچی میں ریلی کے دوران ملک مخالف تقریر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔