Saturday, May 18, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نائنٹی ٹو نیوز کی ساتویں سالگرہ کا کیک کاٹا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نائنٹی ٹو نیوز کی ساتویں سالگرہ کا کیک کاٹا
February 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نائنٹی ٹو نیوز کی ساتویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ چیئرمین نائنٹی ٹو نیوز میاں محمد حنیف، چیف ایگزیکٹو آفیسر نائنٹی ٹو نیوز میاں محمد رشید اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

لاہور میں گورنر پنجاب چودھری سرور، کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیک کاٹا۔ پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور کوئٹہ میں گورنر بلوچستان ظہور آغا نے بھی نائنٹی ٹو نیوز کو مبارکباد پیش کی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے 92 نیوز ایچ ڈی چینل کا کردار قابل ستائش ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 92 نیوز کی ساتویں سالگرہ کیک کاٹا اور 92 نیوز کو ذمہ دارانہ صحافت کا علمبردار قرار دیا۔

92 نیوز کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد بیورو میں بھی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ گروپ ایڈوائزر 92 نیوز سید انور محمود نے کیک کاٹا۔ تقریب میں ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ 92 نیوز راؤ خالد ،بیوروچیف 92 نیوز سہیل اقبال بھٹی اور کارکنوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔

92 نیوز کی ساتویں سالگرہ پر شہر شہر کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد ہوئی ۔ سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر عبدالقیوم نیازی نے 92 نیوز کی کامیابیوں کو سراہا۔

چکوال، تلہ گنگ اور چوآسیدن شاہ کے نمائندگان کی مشترکہ تقریب میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے کیک کاٹا۔ اس کے علاوہ ٹیکسلا میں بھی نائنٹی ٹو نیوز کی ساتویں سالگرہ کی رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوئی ۔ مہمان خصوصی چودھری محمد علی نے کیک کاٹا۔

کلرسیداں میں ہونے والی تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر داود اختر کیانی  نے کیک کاٹا۔  جبکہ  گوجر خان میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری جاوید کوثر نے کیک کاٹا۔

پنڈ دادن خان میں چیئرمین ٹاون کمیٹی راجہ محسن نجابت اور تحصیل صدر سلطان باہو ٹرسٹ حفیظ ثاقی نے کیک کاٹا۔ اٹک میں شہید کیپٹن عمر کے والد محمد سلیمان نے کیک کاٹا۔ ایبٹ آباد، ہری پور میں ہونے والی تقریب میں ڈی سی او ہری پور مغیث ثناء اللہ ، چیمبر آف کامرس کے صدر سیلم خان نے شرکت کی۔