Friday, April 19, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات
May 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سبطین خان، مراد راس اور دیگر شریک ہوئے۔

ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر آئندہ آئینی و قانونی آپشنز زیر بحث رہے۔ مشاورت میں اتفاق کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کی جعلی حکومت کا خاتمہ ہو چکا۔ اجلاس میں رائے دی گئی کہ اس وقت ایوان وزیر اعلی میں حمزہ شہباز کی حیثیت  قبضہ گروپ کی ہے۔ انہیں فوری طور پر وزیر اعلی آفس چھوڑ دینا چاہئے۔

ملاقات میں سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہی بھی شریک ہوئے۔ تحریک انصاف کی پنجاب ایڈوائزری کونسل کے سربراہ سبطین خان، ڈاکٹر  مراد راس، مخدوم ہاشم جواں بخت ، سید علمدار عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔