Wednesday, April 24, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، ن لیگی ارکان کا پریذائیڈنگ آفیسر پر حملہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، ن لیگی ارکان کا پریذائیڈنگ آفیسر پر حملہ
July 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے دوران ن لیگ کے ارکان اسمبلی رانا مشہود اور رخسانہ کوکب نے پریذائیڈنگ آفیسر پر حملہ کردیا۔

ن لیگی رہنماء رانا مشہود نے بیلٹ پیپر والی کاپی کھینچ لی، رخسانہ کوکب نے چار بیلٹ پیپر پھاڑ دئیے۔ لیگی ایم پی ایز نے پولنگ بوتھ کے آگے جمع ہو کر نعرے بازی بھی کی۔

اسپیکر کے امیدوار سبطین خان نے پینل آف چیئرمین کو تحریری اعتراض جمع کرا دیا۔