Tuesday, April 16, 2024

اسپیکر کے سامنے اپنا مؤقف رکھ دیا، اسد قیصر، امپورٹڈ سرکار خوفزدہ ہے، قاسم سوری

اسپیکر کے سامنے اپنا مؤقف رکھ دیا، اسد قیصر، امپورٹڈ سرکار خوفزدہ ہے، قاسم سوری
December 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اپنا مؤقف رکھ دیا۔

جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ہمارے سارے ایم این ایز ساتھ تھے۔ ہم نے بتایا کہ قاسم سوری پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرچکے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قاسم سوری نے ایک پراسیس مکمل کیا تھا، موجودہ اسپیکر نے اس پراسیس کو روکا ہوا ہے جو غیر قانونی ہے۔ اس ملک میں کوئی قانون ہے نہ ہی کوئی اخلاقیات ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابات کرائیں، ووٹ کا حق عوام کو دیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسلام آباد کے الیکشن ملتوی کر دیئے، عوام میں ان کی حیثیت انکو معلوم ہوگئی ہے۔ معاشی ایمرجنسی لگائی جا رہی ہے۔ اعظم سواتی کے ساتھ بدترین انسانی سلوک کیا گیا، اس ملک میں قانون آئین نہیں۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بولے کہ ہمارے ارکان نے ایوان میں کھڑے ہوکر استعفے دیئے، امپورٹڈ سرکار خوفزدہ ہے۔

عامر ڈوگر کہتے ہیں سب ارکان نے اپنی مرضی سے استعفے دئیے، تمام استعفے ایک ساتھ منظور کیے جائیں۔