Friday, March 29, 2024

اسپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا

اسپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا
April 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ہونا تھی۔

مسلم لیگ ن کے ارکان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ک پاس نمبر پورے نہیں تھے اس لیے اجلاس ملتوی کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے کہا کہ چودھری پرویزالہیٰ نے پنجاب اسمبلی کے پلے بھی کچھ نہیں چھوڑا۔ پی ٹی آئی کے رہنما راجہ بشارت نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کے نعرے لگانے والے ووٹ خرید رہے ہیں۔

 ادھر نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں علیم خان گروپ، اسد کھوکھر گروپ، ترین گروپ کے ارکان بھی شریک ہوئے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت  کی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ  نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے پولیس نے سیکرٹری کوارڈی نیشن پنجاب اسمبلی عنائت اللہ لک کو حراست میں لے لیا۔