Saturday, April 20, 2024

اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا

اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا
March 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملکی سیاسی ماحول میں نئی پیشرفت ہو گئی۔ اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا۔

اجلاس بروز جمعہ صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا۔

قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی۔ لیگی رہنما سردار ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ، پیپلز پارٹی کی جانب سے شازیہ مری، نوید قمر جب کہ جے یو آئی کی جانب سے شاہدہ اختر علی اور عالیہ کامران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچے تھے جہاں اپوزیشن رہنماوں نے تحریک عدم اعتماد کے ساتھ اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی تھی۔ ریکوزیشن کے ساتھ تحریک جمع کرانے کا نوٹس بھی دیا گیا تھا ۔ تینوں کاغذات ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق نے وصول کئے تھے۔