Saturday, July 27, 2024

اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدیدار معطل کردیئے

اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدیدار معطل کردیئے
August 17, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدیدار معطل،، اسپورٹس بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

قوانین کے مطابق فیڈریشن کے نئے انتخابات کرائے جائیں گے، قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ، عالمی ایونٹس کی تیاری کیلئے برقرار رہیں گی۔

وزیراعظم آفس کی ہدایات ہیں کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی نگرانی میں پاکستان بھر میں کلبوں کی سکروٹنی کروائی جائے۔ پی ایس بی کی زیر نگرانی پی ایچ ایف کے الیکشن کے عمل کو شفاف طریقے سے جلد مکمل کیا جائے۔ ایشین گیمز کا کیمپ اور ٹیم مینجمنٹ کے علاوہ تمام قسم کے کام کو روک دیا جائے۔