Tuesday, April 23, 2024

اسمبلیوں کے مدت پوری کرنے پر اتفاق ہوگیا، چودھری پرویز الہٰی

اسمبلیوں کے مدت پوری کرنے پر اتفاق ہوگیا، چودھری پرویز الہٰی
March 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے اسمبلیوں کے مدت پوری کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

مسلم لیگ قاف کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا، کل بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے اس بات پر اتفاق  ہوگیا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی۔ آئین اور قانون بڑا واضح ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو اس پرعمل کرنا چاہیے۔ مسلم لیگ قاف ،ایم کیوایم اور بی اے پی مل کر چل رہے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفیٰ دے دیں گے۔ شہباز شریف سے ملاقات کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔