Saturday, May 18, 2024

اسمبلیاں توڑنی ہیں تو توڑ دو، ہم تحریک عدم اعتماد نہیں لا رہے ہیں، سعد رفیق

اسمبلیاں توڑنی ہیں تو توڑ دو، ہم تحریک عدم اعتماد نہیں لا رہے ہیں، سعد رفیق
December 16, 2022 ویب ڈیسک

قصور (92 نیوز) - وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنی ہیں تو توڑ دو، ہم تحریک عدم اعتماد نہیں لا رہے ہیں۔

جمعہ کو قصور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق بولے اسمبلیاں توڑنے کے عمل کی حمایت نہیں کرتے۔ عمران خان ہوش کے ناخن لو، سہولت کار چلے گئے، ادارے غیرسیاسی ہوگئے، اب تمہار ے لیے جہاز بھرنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔

ملک احمد خان بولے عمران خان تمہارا دور کسی مارشل لا سے کم نہیں تھا، ظلم وانتقام کا نشانہ بنایا گیا، چار سال میں اپنی کارکردگی بتاؤ؟

شیخوپور میں ورکرزکنونش سے خطاب میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف بھی خوب برسے، کہا عمران نیازی آج مکافات عمل کا شکار ہیں، نوجوان نسل کو گمراہ کیا، عمران نیازی نے ملکی خزانے پر اربوں کے ڈاکے ڈالے ہیں۔