Sunday, May 5, 2024

اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ ذہنیت کا نتیجہ ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ ذہنیت کا نتیجہ ہے، اعظم نذیر تارڑ
December 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا آئین اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے اسمبلیاں نہیں توڑتے۔ معیشت کی بہتری کے لئے اسمبلیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا 2018 کی سلیکشن کے باوجود ہم جمہوریت کے تسلسل کی خاطر پارلیمنٹ میں بیٹھے تھے ۔ پارلیمنٹ مدت پوری کرتی ہے تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ جمہوریت کے تسلسل سے معیشت ترقی کرتی ہے۔

 وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بولے پارلیمنٹ کے تسلسل سے سیاسی استحکام آتا ہے۔ عوام کی ترقی کا عمل آگے بڑھتا ہے ۔ سیاسی زلزلے، آمرانہ آفٹرشاکس جاری رہیں تو معیشت مضبوط نہیں ہوتی۔