Wednesday, April 24, 2024

اصلی بجٹ ابھی آنا ہے پھر لگ پتہ جانا ہے، شیخ رشید

اصلی بجٹ ابھی آنا ہے پھر لگ پتہ جانا ہے، شیخ رشید
June 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے اصلی بجٹ ابھی آنا ہے پھر لگ پتہ جانا ہے، جولائی میں بجلی اور گیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے۔ 

 

اُنہوں نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام آئی سی یو میں میں ہے، اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں ترمیم کرنا قومی جرم قرار دے دیا۔ سامراجی اعلامیےکےغلط اندازے نے ن لیگ کی سیاست اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کوسخت نقصان پہنچایا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے، کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ ہمیں کم چائے پینے، آدھی روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے خود اپنے گھروں کی زیبائش کے لیے اضافی بجٹ لیتے ہیں۔ اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفو چکر ہو گئی ہے۔