Thursday, April 25, 2024

اسلاموفوبیا کیخلاف وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں، حسان خاور

اسلاموفوبیا کیخلاف وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں، حسان خاور
March 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے اسلاموفوبیا کیخلاف وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں۔

حسان خاور نے کہا کپتان نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے بھی عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ ہر سال 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منایا جائے گا۔ یہ بڑی سعادت عمران خان کے حصے میں آئی ہے۔ سابق مغرب نواز کٹھ پتلی حکمرانوں نے اس اہم ایشو پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کیے رکھی۔ مغرب سے مال اور مفاد سمیٹنے والے کیسے مغرب کے سامنے کھڑے ہوتے۔ فضل الرحمان اگر اسلام آباد کی بجائے اسلام پسند ہوتے تو آج عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا اپوزیشن عدم اعتماد میں ناکامی پر اب لانگ مارچ کا سہارا لے رہی ہے۔ فضل الرحمان نے چند رینٹ کے بندے اور مدرسے کے بچے رکھے ہوئے ہیں۔ سابقہ حکومتیں بلیک میل ہوتی آئی ہیں۔ فضل الرحمان عمران خان کو بلیک میل نہیں کر سکتے۔ شہباز شریف عدم اعتماد کا ڈرامہ رچا کر لوٹ مار کو ڈکارنا چاہتے ہیں مگر ناکام ہونگے۔ ارکان پنجاب اسمبلی کا اعتماد عثمان بزدار ہیں۔ بزدار حکومت نے پنجاب کو ترقی و خوشحالی کا محور و مرکز بنا دیا ہے۔