Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 15 ججز کی کورونا رپورٹ مثبت آ گئی

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 15 ججز کی کورونا رپورٹ مثبت آ گئی
January 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 15 ججز کی کورونا رپورٹ مثبت آ گئی۔ مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوئے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کورونا وائرس کے نشانے پر ہے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد کی کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے۔ کورونا کے شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئیں۔ مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ عدالتوں میں ڈس انفکشن سپرے کرایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی کورونا تیزی سے بڑھنے لگا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ کے عدالتی اہلکار اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کورٹ کے ریڈر کا بھی کورونا مثبت آ گیا۔ عدالتوں میں ڈس اانسپیکشن اسپرے کئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں عوام کے ساتھ ساتھ طبی عملہ بھی وائرس سے متاثر ہو رہا ہے۔ پولی کلینک اسپتال کی پانچ نرسوں میں مبتلا ہو گئیں۔ این سی او سی نے عوام کو مساک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔