اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا، لزلے کی زیرزمین گہرائی 227 کلومیٹر تھی۔
اس سے قبل 19 ستمبر 2022ء کو بھی گلگت بلتستان کے علاقے استور اور روندو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔