Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور کشمیر میں بارش، موسم خوشگوار، نشیبی علاقے زیرآب

اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور کشمیر میں بارش، موسم خوشگوار، نشیبی علاقے زیرآب
July 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، مری اور گردونواح میں بارش، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی بارش جاری ہے۔ نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

ڈھوک کالا خان میں ایدھی ایمبولینس بارش کے پانی میں پھنس گئی، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ ایم ڈی واسا کہتے ہیں نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

سوات کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے، محکمہ موسمیات نے مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، مالاکنڈ میں بارش کی پیش گوئی کردی۔