Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کو ساتھ لیکر انکے کمرے پر چھاپہ

اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کو ساتھ لیکر انکے کمرے پر چھاپہ
August 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کو ساتھ لے کر ان کے کمرے پر چھاپہ مارا، پستول، تھرایا سیٹلائٹ فونز سمیت مختلف اشیا برآمد کرلیں۔ شہباز گل نے اسلحہ کی ملکیت سے انکار کردیا۔

اسلام آباد پولیس رات گئے شہباز گل کو ہتھکڑیاں لگا کر لیکر پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئی۔ پولیس نے شہباز گل کی موجودگی میں پارلیمنٹ لاجز کے کمرہ نمبر ایف 206 میں تلاشی لی۔

 

تلاشی کے دوران پولیس کوایک پستول، سیٹلائٹ فون، موبائل، کریڈٹ کارڈز، ڈائری، یوایس بی اور پرس بھی ملا۔ اس کے علاوہ شہباز گل کے کمرے سے 2 شناختی کارڈ، 2 پاسپورٹس بھی ملے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرس تو گاڑی میں چھوڑ دیا تھا لیکن یہاں کیسے آیا انہیں علم نہیں۔ پرس ڈرائیور کے پاس ہوتا تھا، جس کمرے سے اسلحہ ملا وہ گارڈ کے زیر استعمال رہتا تھا۔

پولیس کا مؤقف تھا کہ پارلیمنٹ لاجزسے ملنے والے پسٹل کا لائسنس فراہم نا کیا گیا توشہبازگل پرمقدمہ درج ہوگا۔