Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد پولیس فواد چودھری کو تفتیش، تلاشی اور ٹیسٹوں کیلئے لاہور لے آئی

اسلام آباد پولیس فواد چودھری کو تفتیش، تلاشی اور ٹیسٹوں کیلئے لاہور لے آئی
January 29, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کو تفتیش، تلاشی اور مختلف ٹیسٹوں کیلئے لاہور لے آئی۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی لیب میں لایا گیا۔ فواد چودھری کو بعد میں ڈیفنس میں ان کے گھر لے کر جایا گیا۔ تھانہ کوہسار پولیس کے پاس فواد کے گھر کے سرچ وارنٹ بھی موجود ہے۔

تلاشی اور ٹیسٹ کے بعد فواد چودھری کو واپس اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چودھری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، فواد کو کل دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔