Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد، زیر تعمیر فلائی اوور کے پلر کی شٹرنگ گر گئی، 2 مزدور جاں بحق

اسلام آباد، زیر تعمیر فلائی اوور کے پلر کی شٹرنگ گر گئی، 2 مزدور جاں بحق
February 25, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کے پلر کی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

بارہ کہو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، پل کی تعمیر کے دوران شٹرنگ گر گئی۔ متعدد مزدور ملبے تلے دب ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق مزدور پل پر کام میں مصروف تھے کہ اچانک شٹرنگ گرگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کے علاوہ اسٹنٹ کمشنر اور انتظامیہ کے اہلکار بھی فوری جائے حادثہ پر پہنچے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے ایک مزدور کی لاش اور تین کو زخمی حالت میں نکال کر پمز اسپتال منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق رات گئے ٹرک ٹکرانے سے شٹرنگ کی بنیاد متاثر ہوئی تھی۔

ٹریفک پولیس نے روڈ کو بند کرتے ہوئے مری جانیوالی ٹریفک کو سملی ڈیم روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے واقعے کی تحقیقات کے لیے آٹھ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جس میں انتظامیہ، پولیس، سی ڈی اے اور ریسکیو کے اہلکار شامل ہیں۔