Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
October 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ کولنگ کا عمل جاری ہے، ریسکیو اور پولیس ٹیمیں مال کے اندر سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں آگ لگی، جس کے بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچیں۔

آگ لگنے کے فوری بعد مال میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے راولپنڈی سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوالی گئیں۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سمیت سینئر پولیس اور انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان جاری کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے مال میں پھنسے افراد کو عقبی راستے ایف ایٹ کی جانب سے بحفاظت نکال لیا ہے جس کے بعد ٹیمیں مال کے نادر سرچ آپریشن کررہی ہیں۔ ریسکیو اور آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر کو بھی طلب کیا جا رہا ہے۔