Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد میں مزید 24 گھنٹے کے دوران 44 افراد کو ڈینگی مچھر نے کاٹ لیا

اسلام آباد میں مزید 24 گھنٹے کے دوران 44 افراد کو ڈینگی مچھر نے کاٹ لیا
October 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - موسم بدلنے کے باوجود ڈینگی مچھر کا پھیلاؤ کم نہ ہوسکا، اسلام آباد میں مزید 44 افراد کو ڈینگی مچھر نے کاٹ لیا، رواں سیزن میں اب تک 2 ہزار، 552 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز روز بروز بڑھنے لگے، ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 ڈینگی کیسز سامنے آئے۔ 35 کیسز دیہی جبکہ 9 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔ ایک روز میں نجی لیبارٹریز سے 16 ڈینگی کیسزدرج ہوئے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں رورل ایریا سے 1513 جبکہ اربن ایریا سے 1039 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔۔۔ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 2552 ڈینگی ہوچکی ہے۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھر یا محلے میں کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں جو ڈینگی کا سبب بن سکے۔