Friday, April 26, 2024

اسلام آباد میں جہاں جلسہ کرنا چاہتے تھے، حکومت نے اس جگہ اجازت نہیں دی، اسد قیصر

اسلام آباد میں جہاں جلسہ کرنا چاہتے تھے، حکومت نے اس جگہ اجازت نہیں دی، اسد قیصر
August 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے اسلام آباد میں جہاں جلسہ کرنا چاہتے تھے، حکومت نے اس جگہ اجازت نہیں دی۔

اسد قیصر نے پروگرام ہوکیا رہا ہے؟ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتی، اس لیے جلسہ لاہور منتقل کر دیا۔ تحریک انصاف پر امن جماعت ہے۔ تصادم کی سیاست نہیں چاہتے۔ تحریک انصاف کا وجود عمران خان کے بغیر ممکن نہیں۔ لاہور جلسے میں عمران خان اپنا نیا لائحہ عمل دیں گے۔ شہباز شریف اگر اپنی وفاقی حکومت تحلیل کرنے کے لیے تیار ہو جائیں تو ہم بھی اپنی صوبائی حکومتیں تحلیل کر دیں گے۔

 اسد قیصر بولے پاک فوج کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتے۔ اداروں کو حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ ہیلی کاپٹر حادثے پر سوشل میڈیا پر تبصرے لوگوں کی ذاتی رائے تھی۔ ضمنی الیکشن نہیں ہوں گے، استعفوں کی جزوی منظوری پر حکم امتناع آ جائے گا۔