Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 85 افراد متاثر

اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 85 افراد متاثر
September 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 85 افراد متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 1819 تک جا پہنچی ہے۔

ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کے مطابق ‏اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 717 مریض ہیں۔

‏اسلام آباد کے شہری علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران  ڈینگی کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہر کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے  1102 مریض ہیں۔ اسلام آباد کے دیہی علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 54 کیسز رپورٹ ہوا۔

اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 18 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔ پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 276 تک جا پہنچی۔ پولی کلینک میں ڈینگی کے 72 جبکہ کیپیٹل اسپتال میں 39 مریض زیر علاج ہیں۔