اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 ہزار 106 ہو گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 16 اور شہری علاقوں میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 2 ہزار 959 اور شہری علاقوں میں 2 ہزار 147 ہو گئی۔
ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ روز پمز اسپتال میں ڈینگی کے 18، فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں 4 اور شہر کی نجی لیبارٹریوں میں 8 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔