Friday, March 29, 2024

اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے وار تیز، 100 سے زائد افراد کی ڈینگی رپورٹس مثبت

اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے وار تیز، 100 سے زائد افراد کی ڈینگی رپورٹس مثبت
October 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے وار نہ رک سکے۔ ایک دن کے دوران مزید 100 سے زائد افراد کی ڈینگی رپورٹس مثبت آ گئیں۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 101 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ دیہی علاقوں میں 55 جبکہ شہری ایریاز میں 46 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 343 ہو چکی ہے۔ پمز اسپتال میں 625، سی ڈی اے اسپتال میں 81 اور پولی کلینک میں 114 مریض زیر علاج ہیں۔ ڈینگی سے اب تک 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 اٹک میں بھی ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک میں اس وقت 49 مریض داخل ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اٹک میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 74 تک پہنچ چکی ہے۔