Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے حملے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 افراد ڈینگی کا شکار

اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے حملے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 افراد ڈینگی کا شکار
November 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔

ڈی ایچ او کی رپورٹ کے مظابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 ہزار 979 ہو گئی۔ وفاقی دارلحکومت  میں ڈینگی سے جان بحق افراد کی تعداد 11 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 19 کیسز سامنے آئے ۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 2 ہزار 880 ہو گئی۔ شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 18 کیسز سامنے آئے ۔

شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 2 ہزار 99 ہو گئی۔ پمز اسپتال میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 22 مریض داخل ہوئے۔ پولی کلینک اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران 2  مریض داخل ہوئے۔ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 8 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔