Friday, May 3, 2024

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 93 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 93 نئے کیسز رپورٹ
October 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ ڈینگی کے مزید 93 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 93 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد کےدیہی علاقوں میں 47 ، شہری علاقوں میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پمز میں ڈینگی کے 22 اور پولی کلینک  اسپتال میں 6 مریض لائے گئے ہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2679 ہو گئی ہے۔ ڈینگی کے باعث اب تک  6 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گلی محلوں یا گھر میں کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں جو ڈینگی کا سسب بن سکے۔