Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ
September 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، مزید 73 کیسز رپورٹ ہو گئے۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی  کے 73 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 41 دیہی جبکہ 32 شہری علاقوں سے  کیسز سامنے آئے ہیں۔ پمز اسپتال میں 18 مریض جبکہ  نجی لیبارٹریز سے 39 ڈینگی کیسز درج ہوئے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ رواں سیزن میں 2 ہزار235 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ رورل ایریا میں 1336 جبکہ شہری علاقوں میں 899 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ڈینگی سے اب تک 6 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔