Friday, April 26, 2024

اسلام آباد میں دھرنا دینے والے کسانوں کا بنی گالا بھی جانے کا اعلان

اسلام آباد میں دھرنا دینے والے کسانوں کا بنی گالا بھی جانے کا اعلان
October 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں دھرنا دینے والے کسانوں نے بنی گالا بھی جانے کا اعلان کردیا۔

کسان اتحاد کے رہنماء خالد باٹھ کہتے ہیں ہاشم ڈوگر نے لکھوایا تھا لاہور کی طرف نہیں دیکھیں گے، وہ لاہور میں داخل نہیں ہوئے، وفاق اور صوبے دونوں سے لڑنے کی طاقت نہیں تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے طاقت استعمال کرنے کی دھمکی دی، ’’ کہا جو تیاری پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے کی، کہیں کسانوں کیخلاف استعمال نہ ہو جائے۔‘‘

خالد باٹھ نے کہا کہ رانا ثنا سے بات کرکے پتہ چلا کہ اب کسان تگڑا ہو گیا، ہم نے ریڈ زون جانے کی تیاری کی تو ڈی سی اور انتظامیہ سامنے آگئی۔

حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، پولیس کے تازہ دستے خیابان چوک اسلام آباد پہنچ گئے، قیدیوں کی وین اور ایمبولینس بھی پہنچا دی گئیں۔