Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش ملی

اسلام آباد میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش ملی
September 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش ملی۔ ۔عبدالقدیر خان این ٹی سی ملازم تھے ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کھنہ کے علاقے میں پیش آیا۔ ڈائریکٹرسسٹم سیف سٹی این ٹی سی میں ملازم تھے۔ ڈیپوٹیشن پراسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر واقع خود کشی کا لگ رہا ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوایا دیا گیا۔