Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد میں ایک روز کے دوران مزید 92 افراد میں ڈینگی کی تشخیص

اسلام آباد میں ایک روز کے دوران مزید 92 افراد میں ڈینگی کی تشخیص
October 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں ڈینگی کا پھیلاؤ تیز ہو گیا۔ اسلام آباد میں ایک روز کے دوران مزید 92 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 92 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ۔ دیہی علاقوں سے 52 اورشہری آبادی سے 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد 3 ہزار 515 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز پمز اسپتال میں ڈینگی کے 38 ،جنرل اسپتال میں 7 جبکہ نجی لیبارٹریوں میں 36 مریض لائے گئے ۔ روان سیزن میں ڈینگی سے ابتک 7 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔