راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے اسلام آباد میں الیکشن جب بھی ہوا تیرہ پارٹیوں کےخلاف ریفرنڈم ہوگا۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جو عوام کے ساتھ ہاتھ کرے گا وہ پچھتائے گا۔ 10 ماہ میں انھوں نے صرف اپنے کیسز ختم کروائے، غریب سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا۔ ٹیکنوکریٹ یا نگران حکومت ڈیفالٹ میں کیا کرے گی۔
10ماہ میں اپنےکیسیزختم اورغریب سےروٹی کانوالہ چھین لیاعنقریب انکےکیسوں کااوراورسیزووٹوں کافیصلہ سپریم کورٹ کرےگی معاشی سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی ٹیکنیکل یانگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیاکرےگی77وزرامیں اسحاق ڈارکی جعلی منصوبہ بندی اوربلاول کےفضائی دورےسب ناکام ہوئے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 31, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ ترسیلاتِ زر برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی، مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی۔ 10 جنوری تک 1.3 ارب ڈالر دینے ہیں۔ نئے سال ایم کیو ایم ایک اور باپ پارٹی نیک ہوجائے گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنیکل یا نگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیا کرے گی؟ 77 روز میں اسحاق ڈار کی جعلی منصوبہ بندی اور بلاول کے فضائی دورے سب ناکام ہوئے۔