Tuesday, April 16, 2024

اسلام آباد میں احتجاج اور کار سرکار مداخلت کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع

اسلام آباد میں احتجاج اور کار سرکار مداخلت کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع
November 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے اسلام آباد میں احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد کے جج راجہ جواد عباس حسن نے تھانہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کیس کی سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طبی بنیادوں پر آج حاضری سے استثنٰی کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کی مکمل میڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔