Friday, April 19, 2024

اسلام آباد میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسلام آباد میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد
August 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے۔ مزید کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔