Friday, April 26, 2024

اسلام آباد میں 31 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی الیکشن ملتوی

اسلام آباد میں 31 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی الیکشن ملتوی
December 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاق کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دئیے۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ایسی قانون سازی ہونی چاہئے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں، اسلام آباد میں تیسری بار حلقہ بندیاں ہونے جارہی ہیں،، حکومت کو پہلے خیال کیوں نہیں آیا کہ وقت پر یوسیز بڑھا لینی چاہئیں،، خدشہ ہے حکومت حلقہ بندی کے بعد دوبارہ یونین کونسلز میں ردوبدل نہ کردے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے کے بعد انتخابات مؤخر کئے گئے

حکومت نے کمیشن کو ایک پیچیدہ صورتحال میں ڈال دیا، آئین کے آرٹیکل 148 میں لکھا ہے کہ لوکل قانون کے مطابق الیکشن کروانے ہیں، اب وہ قانون ہی بدل دیا جائے تو پھر کیا کیا جائے۔

کمیشن کے استفسار پر سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ ماضی میں بھی شیڈول جاری ہونے کے بعد بھی الیکشن ملتوی کیے گئے۔  

الیکشن کمیشن بڑی تعداد میں شہریوں کوان کے حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتا چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کوئی ایسی قانون سازی ہوکہ لوکل گورنمنٹ الیکشن اپنے وقت پرہوں، ہمیں صوبوں میں بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہم پارلیمنٹ کو لکھیں گے کہ بلدیاتی انتخابات بروقت مکمل ہونے چاہئیں، حکومتیں ہر دوسرے دن الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیتی ہیں۔

دورانِ  سماعت پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور جماعت  اسلامی کے وکیل نے دلائئل دئیے اور بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنے کی استدعا کی۔  

الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو ایک گھنٹے بعد سنایا گیا۔ کمیشن نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو نہیں ہونگے۔