Friday, April 19, 2024

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص
November 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 11 کیسز سامنے آئے۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 3 ہزار 108 ہو گئی۔ شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں ڈینگی کے 3 کیسز سامنے آئے، شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 2 ہزار 228 ہو گئی۔ پمز اسپتال میں ڈینگی کے 2 مریض داخل ہوئے۔ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 3 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ادھر سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق لاہور سے 43، ملتان سے 13، گوجرانوالہ سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔ قصور سے 4، ننکانہ صاحب سے 3 جبکہ نارووال اور سیالکوٹ سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ چکوال، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، پاکپتن، جھنگ اور مظفرگڑھ سے 1 ایک کیس رپورٹ ہوا ۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 17,926 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 7,715 کیسز سامنے آئے۔