اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین دھماکہ کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی کی جے آئی ٹی بنانیکی سفارش

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکہ کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی سہیل ظفر چٹھہ نے چیف کمشنر اسلام آباد سے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کردی، اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلہ میں لکھا کہ دھماکے کی تفتیش کے لئےایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں 8 رکنی جے آئی ٹی بنائی جائے۔ جے آئی ٹی میں 3 ڈی ایس پی ممبران کا حصہ ہونگے، تفتیشی افسر کے علاوہ حساس اداروں کے دو افسر بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے۔
گزشتہ روز سیکٹر آئی ٹین میں خودکش ھماکے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید اور آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔