Saturday, May 18, 2024

اسلام آباد، کار سائن بورڈ سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد، کار سائن بورڈ سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق
February 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں کار سائن بورڈ سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو سے مری جانے والی گاڑی کو المناک حادثہ پیش آیا، گاڑی تیز رفتاری کے باعث پٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 3 افراد موقع پر جبکہ ایک اسپتال میں دم توڑ کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار کار پٹرول پمپ کے سائن بورڈ سے ٹکرائی جس سے فرحان، فہد اور حمزہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ سبحان ساجد عباسی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹریفک پولیس اور تھانہ بہارہ کہو پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔