Saturday, May 18, 2024

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، محکمہ انسداد دہشتگردی نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، محکمہ انسداد دہشتگردی نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا
May 6, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے طلبی نوٹس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 11 مئی کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، عمران خان کو 2 مقدمات میں 10 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں، اگر عمران خان کے پاس اپنے حق میں کوئی شواہد ہیں تو پیش کریں۔ حاضر نہ ہونے کی صورت میں عمران خان کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

عمران خان سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو 26 مارچ کو بھی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں طلب کرلیا گیا تھا۔