Saturday, May 18, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
January 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا ان کے سولہ ایم این اے بکے ہیں اور وہ ان کو جانتے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے یہاں سیاسی بیانات نہ دیں، اپنے ایم این اے سے کہیں وہ درخواست دائر کریں۔