Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ کیس سے متعلق درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ کیس سے متعلق درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
August 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس سے متعلق درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل دلائل جاری رکھیں گے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ عامرفاروق نے کہا ماتحت عدلیہ ہے، غلطی ہوئی ہے لیکن ان کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، مختصر سزا بغیر نوٹس بھی معطل ہو جاتی ہے۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہائیکورٹ کے آرڈرز کو ٹرائل کورٹ نے نظرانداز کیا، سیشن کورٹ نے پہلے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا تھا۔