Thursday, April 25, 2024

عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
August 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – پی ٹی آئی رہنماء عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے محفوظ فیصلہ سُنا دیا۔ عدالت نے دو روز بعد شہباز گل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

اس سے قبل سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ دوران سماعت شہباز گل کے وکیل نے میڈیا پر چلنے والی لیک ویڈیوز کی درستگی کا اعتراف بھی کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل پر مبینہ تشدد کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے ابتدائی انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل پر جسمانی یا ذہنی ٹارچر کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ ملزم نے تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے ایک “شو” لگایا۔ رپورٹ کے ساتھ شہباز گل کا قلمبند کیا گیا بیان بھی شامل ہے۔

دوسری جانب بھوک ہڑتال کرنے والے شہبازگل کی کھانا کھاتے نئی ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔ نئی ویڈیو میں بھی شہباز گل ڈاکٹرز سے تکرار کرتے نظر آرہے ہیں۔

پی ٹی آئی شہباز گل کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر کے انہیں ایف ایٹ کچہری منتقل کردیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ کچہری میں شہباز گل سے پانچ وکالت نامے پر دستخط کرائے گئے ہیں۔ عدالتی حکم کے مطابق ڈیوٹی میجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔