Friday, April 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لینے کی ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ، شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لینے کی ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست پر نوٹس جاری
August 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لینے کی ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون اورتفتیشی افسر پیش ہوئے۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے دلائل دیئے کہ شہباز گل نے ٹی وی چینل پر ایک بیان دیا جس کا حکومت نے سیریس نوٹس لیا، مقدمہ درج کیا۔

حکومتی وکیل راجہ رضوان عباسی نے مختلف عدالتوں کے فیصلوں کا حوالے دیتے ہوئے دلائل دیئے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی۔

ادھر شہبازگل کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی، پراسیکیوشن کی جانب سے کیس التوا میں رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔