اسلام آباد (92 نیوز) چیرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کردی۔
درخواست وکیل لطیف کھوسہ کے زریعے دائر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرچکی ہے۔
ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کے حکم میں پیر تک توسیع کردی، اگلی سماعت پر فیصلہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔