Friday, April 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پہلے سے زیرالتوا درخواستوں کے ساتھ یکجا

اسلام آباد ہائیکورٹ، پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پہلے سے زیرالتوا درخواستوں کے ساتھ یکجا
March 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عدالت نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پہلے سے زیرالتوا درخواستوں کے ساتھ یکجا کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف صدر لاہوربار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست کو پہلے سے زیرالتوا درخواستوں کے ساتھ یکجا کر دیا، لاہور بار کے صدر کی درخواست بھی 10 مارچ کے مین کیس کے ساتھ منسلک کردی گئی، سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔