Saturday, April 27, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کی دفعہ 144 قانون کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کی دفعہ 144 قانون کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
October 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی دفعہ 144 کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے تحریک انصاف کی دفعہ 144 کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار اسد عمر کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے استفسار کیا درخواست گزار اسد عمر دفعہ 144 سے کیسے متاثرہ فریق ہیں؟ امن برقرار رکھنا انتظامیہ کا کام ہے، عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔ دھرنا کیس میں عدالت طے چکی کہ پرامن احتجاج کیلئے انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔ کہا کہ کیا پی ٹی آئی کی حکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ نہیں رہا؟