Wednesday, April 24, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
August 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – خاتون جج کو دھمکی دینے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، اکتیس اگست کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا وزیراعظم رہنے والے لیڈر سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں کی جاسکتی، پورے پاکستان میں ججز کام کررہے ہیں، کوئی کورٹ فیصلہ دے گی تو کیا اسکے خلاف تقریریں شروع کردیں گے؟ عام آدمی کو کس طرف لے جارہے ہیں کہ وہ اٹھے اور اپنا انصاف خود شروع کردے؟ اگریہ ماحول بنانا ہے تو کام تو ہوگا ہی نہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا عمران خان عدلیہ اورالیکشن کمیشن کے خلاف مسلسل ایسی گفتگو کرتے ہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین سے زائد ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔ مزید سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی گئی۔