Friday, May 3, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سننے والے لارجر بینچ میں توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سننے والے لارجر بینچ میں توسیع
August 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سننے والے لارجر بینچ میں توسیع کردی گئی۔  

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر توہین عدالت کے مرتکب سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔

اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے عمران خان سے متعلق توہین عدالت کیس کی ابتدائی سماعت کی تھی اورعمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ جس کے بعد لارجر بینچ نے مزید ججز کو بینچ میں شامل کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا۔