Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں دہشتگردی دفعات ختم کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں دہشتگردی دفعات ختم کرنیکا حکم
September 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف مل گیا، عدالت نے خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکانے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ حکم کے تحت دیگر دفعات کے تحت متعلقہ فورمز پر کارروائی جاری رہے گی۔

عدالت نے دلائل کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا اس کیس میں دہشت گردی کی دفعات نہیں بنتیں، عدالت نے مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کردیا۔