Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے پر لارجر بینچ بنانیکا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے پر لارجر بینچ بنانیکا فیصلہ
August 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کیا اور کیس اٹھارہ اگست کو باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔